طویل خشک سالی کے بعد بارشوں کا آغاز

Azad Kashmir Rainy Weather

Azad Kashmir Rainy Weather

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) طویل خشک سالی کے بعد ملک میں بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ آزاد کشمیر، چترال، سوات اور چکوال میں بارش جبکہ پشاور، اسلام آباد اور چنیوٹ میں بوندا باندی ہوئی۔

نانگا پربت، بابوسرٹاپ اور بٹوگا ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مظفرآباد کی وادی لیپہ، گریز، نیلم کے پہاڑوں اور مری میں ہلکی برف باری ہوئی ہے۔

ادھر چترال کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد لواری ٹاپ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ آج سے سرما کی اچھی بارشوں کا آغاز شمالی علاقوں سے ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال سے شروع ہونے والی بارشیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وسطی علاقوں تک پہنچیں گی۔

بارشوں کا سلسلہ 4 سے 5 روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ خشک موسم سے متاثرہ فصلوں میں اس بارش سے جان پڑ جائے گی۔