فروغ فٹ بال کا ایک با ب اختتام کو پہنچ گیا ،معروف فٹ بال آرگنائزر با بو فیروز خالق حقیقی سے جاملے

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے روح رواں شہر کراچی کے معروف فٹ با ل آرگنائزر با بو فیروز خالق حقیقی سے جاملے ،طویل عرصے علالت کے بعد گزشتہ روز با بو فیروز انتقال کرگئے مرحوم کی رحلت سے فروغ فٹ بال کا ایک با ب اختتام پذیر ہوگیا۔

کھیلوں کے ممتاز صحافی معروف اسپورٹس میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے با بو فیروز کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ اور تمام چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے با بو فیروزکی فٹ بال کے فروغ کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ با بو فیروز کی صحت مند سرگرمیوں کے حوالے سے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا شیر افضل نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کی تمام گناہوں کی مغفرت انہیں جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔