فروغ علم کے لئے جہدو جہد نبیوں کی سنت ہے۔ الحاج شمیم الدین

Allied School North Nazimabad Open House

Allied School North Nazimabad Open House

کراچی: فروغ علم کے لئے جہدوجہد کرنے والا نبیوں کی سنت ادا کر تا ہے رانا اشفاق رسول خاں دیگر فلاحی کاموں میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں امید ہے الائیڈ اسکول نارتھ ناظم آباد کیمپس قائم کر کے وہ تعلیم کے شعبہ میں بھی اہم مقام حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہارسابق قائم مقام وزیر اعلیٰ سندھ، پاکستان اسلامک فورم کے سربراہ اور بزرگ مسلم لیگی الحاج شمیم الدین نے رانا اشفاق رسول خان کے قائم کردہ الائیڈ اسکول نارتھ ناظم آباد کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کے مجھے بے حد خوشی ہے کہ رانا اشفاق نے شیر شاہ اور نارتھ ناظم آباد میں الائیڈاسکول کے تعلیمی مراکز قائم کئے ہیںان مراکز سے یقینا علاقے کے عوام کو بہترین ماحول میں تعلیمی سہولتیں میسر ہوں گی اس موقع پرارشاد بوبی، سہیل فرید، مولانا سلطان محمود، حمید بٹ، اسکول کے پارٹنر محمد اسلم، رانا حارث،میڈم عدیلہ اشفاق اور دیگر علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اسکول کے سربراہ رانا اشفاق رسول خاں نے کہا کہ میری کافی عرصہ سے خواہش تھی تعلیم کے شعبہ میں کام کر کہ مستقبل کے معماروں کو نظریاتی پاکستان بنایا جائے ہم گزشتہ ٣٣ برس سے تعلیم کے شعبوں میں فلاحی کام کر رہے ہیں مجھے تلاش مستقل ادارے کی تھی جو کہ اب الائیڈ سکول کی شکل میں مل گیا ہے انہوں نے الائیڈ اسکول سندھ ریجن کے ڈائریکٹر سعد جاوید ملک اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہدکا شکریہ اد کیا جنہوں نے ہر موقع پر میری رہنمائی اور حو صلہ افزائی کی اور مجھے میری مرضی کے علاقوں میں الائیڈ اسکول کھولنے کی اجازت دی انشاء اللہ فروغ علم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگر میوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اس موقع پر آرٹس کونسل کے سابق صدر محمود اے خان نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ رانا اشفاق رسول کو تعلیم کے شعبہ میں کام کر تا دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ رانا شفاق کو اس نیک مقصد میں کامیابی عطا فرمائے تقریب میں بچوں کے لئے جھولوں اور میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھاکثیر تعداد میں علاقے کے لوگوں نے شام تک اسکول کا وزٹ کیاآخر میں اشفاق رسول خاں نے مہمانوں کا شکریہ اد اکیا