صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے ہی شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔پروفیسر اعجاز

EID MILAN PARTY

EID MILAN PARTY

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے میں جو ممکن کر سکتا ہوںکرونگا یہ اعلان انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی جانب سے دی گئی عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں کھیلوں کی نامور شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اعجاز فاروقی نے کہا کہ یہ کراچی میں باسکٹ بال کھیل نہ صرف یہ کہ ایک مقبول کھیل ہے بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ کراچی کے چار مقبول کھیلوں میں سے ایک کھیل ہے اور قابل مسرت ہے کہ اس کھیل میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی بھر پورحصہ لیتی ہیں اور خصوصاً اسکولوں اور کالجوں میں یہ کھیل بہت ہی منظم انداز میں جاری ہے اعجاز فاروقی نے کہاکہ میں آج یہ اعلان کر رہا ہوں کہ سالانہ بنیادوں کی بنیاد پر ایک باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں کر اچی میں اسپانسر کرونگا۔

اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ کراچی باسکٹ بال کے ٹورنامنٹس نمائشی میچز اور کوچنگ کیمپس کا مستقل بنیادوں پر انعقاد کیا جائے گا انہوں نے اعلان کیا کہ (7 ) اگست سے محکمہ کھیل حکومت سند ھ کے تعاون سے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا جبکہ 14 اگست کو نمائشی میچ اور 16 اگست سے یوم آذادی ٹورنامنٹ شروع ہوگا غلا م محمد خان نے اس موقع پر سند ھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کو مبارک بادیتے ہوئے ان کوکھلاڑیوں اور کھیل کی تنظیموں کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا اس موقع پر ماہر تعلیم خالد شاہ KCSA کے صدر محمداسلم خان PTF کے سیکر یٹری خالد رحمانی ، سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم ، فاران کلب کے حاجی سلیم قریشی KBBA کے چیر مین KDAOC کے اسپورٹس سیکریٹری ایم نسیم اور نیشنل بینک کے عظمت اللہ خان بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائر یکٹر محمدارشد SABA کے سیکریٹری کا شف احمدفاروقی سر سید گرلز کالج کی DPE گل رخ KSBA کے سیکریٹری محمداجمل SOA کے چیر مین وسیم ہاشمی SKA کے سیکریٹری عبد الحمید SJA کے سیکریٹری محمدعلی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

سیکریٹری اطلاعات و نشریات
03003541517
03082220321