زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو 13 مئی سے شروع ہو گا

Property Expo

Property Expo

لاہور (جیوڈیسک) زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو کا افتتاح لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا کرینگے۔ اس نمائش میں 110 سے زائد نمائش کنندگان اپنے منصوبوں کو عوام کے سامنے پیش کرینگے۔

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے یہ اس سال کا دوسرا بڑا پراپرٹی ایکسپو ہے، جس میں ہر خاص وعام کا داخلہ مفت ہوگا۔ شرکاء کی مزید دلچسپی کیلئے کھانے، پینے کے سٹالز بھی موجود ہونگے۔

ایکسپو کیلئے قائم کی گئی منتظمین کی کمیٹی سے گفتگو میں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال پانچ بڑے ایکسپو منعقد کر کے کامیابی کی تاریخ رقم کی تھی۔ اس سال بھی ہم ملک بھر میں مزید ایکسپوز کا انعقاد کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سال کے آغاز میں کراچی میں شاندار ایکسپو کا انعقاد کیا تھا جس میں 80 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی تھی۔ اب ہم ایک مرتبہ پھر سے لاہور سے ایکسپو کا انعقاد کر رہے ہیں، جس سے اگلے ہفتے ہم اسلام آباد میں بڑی ایکسپو منعقد کرینگے۔