حقوق ملکیت دانش پر ایف آئی اے کی کارکردگی بہتر ہوئی: شاہد رشید

Shahid Rasheed

Shahid Rasheed

کراچی (جیوڈیسک) انٹلیکچواَل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین شاہد رشید کا کہنا ہے کہ حقوقِ ملکیت دانش کے معاملے میں ایف آئی اے کی کارکردگی ماضی کی نسبت بہتر ہوگئی، اس سال کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کی 170 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

کراچی میں آئی پی او کے زیر اہتمام تقریب میں ادارے کے چیئرمین شاہد رشید نے بتایا کہ اس سال زیادہ تر دوسروں کی تحریروں کو چوری کرنے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ میوزک کی چوری اور دواوں کے حوالے سے بھی کافی کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے تبدیل ہونے سے ایف آئی کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔آئی پی او کی جانب سے کسٹمز کے ساتھ ایم او یو بھی سائن کیا ہے جس کا مقصد کسٹمز کی کارکردگی کو جانچنا ہے۔