تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سید علامہ غلام سرور شاہ بخاری

Layyah

Layyah

لیہ: مدرسہ خیرالانام لیہ میں لبیک یارسول اللہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناظم تحریک لبیک یارسول اللہ سیّد علامہ غلام سرورشاہ بخاری نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ کشمیر، فلسطین اور برما میں مسلمانوں پر ہونے والا ظلم وستم عالم اسلام کو متحد ہونے کی دعوت دے رہا ہے۔ سیمینارکی سرپرستی خواجہ محمد حسن باروی نے کی۔ خواجہ احمدحسن باروی نے صدارت کے فرائض اداکیے۔قاری عبدالطیف باروی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔

علامہ محمداقبال باروی اور دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے سیّد غلام سرورشاہ بخاری نے کہا عوام اہلسنت میں سیاسی شعوربیدارکرنے کی ضرورت ہے۔آئندہ الیکشن میں اس امیدوارکوووٹ دیں گے فروغ عشق رسول میں کردار ادا کرکے ملک میںنظام مصطفی کے نفاذ کیلئے اسمبلی میں اپناکرداراداکرے گا۔انہوںنے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کویونین کونسل کی سطح تک فعال کیاجارہا ہے۔ جس کیلئے ممبرشپ کاآغازہوچکا ہے۔عالم اسلام میں اتحاد ہوتا توکشمیر، فلسطین اور برما میں مسلمانوں پر ظلم وستم نہ ہورہاہوتا۔انہوںنے کہا کہ حضور نبی کریم اورصحابہ کرام نے جنگیں نمازروزہ کیلئے نظام مصطفی کے تحفظ کیلئے لڑی تھیں۔

مساجد میں چندہ بکس رکھنے اورچندہ وصول کرنے پرپابندی سے مساجدکی آمدنی مزیدمحدودہوگئی ہے۔سیمنارسے مفتی محمداقبال باروی، مولانامشتاق احمدنقشبندی نے بھی خطاب کیا۔ سیمینارمیں پاکستان سنی تحریک، جماعت اہلسنت، تنظیم آئمة المساجد جماعت اہلسنت سمیت ضلع بھرسے علماء کرام ، آئمة المساجدنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔