تحفظ حرم نبوی ہمارا اولین فرض ہے، تحریک اویسیہ کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے : غلام رسول اویسی

Ghulam Rasool Speech

Ghulam Rasool Speech

لاہور (امتیاز علی شاکر) تحریک اُویسیہ پاکستان کے زیراہتمام تحفظ حرم نبوی کانفرنس پنجابی کمپلیکس آڈیٹوریم قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ہوئی ،تمام مسالک کے علماء اکرام جن میںحضرت پیرغلام رسول اُویسی’مرکزی امیرتحریک اُویسیہ پاکستان’سید عرفان احمداُویسی’مرکزی سینئرنائب امیرتحریک اُویسیہ پاکستان’ سید ثاقب اکبر،جاوید اکبر ساقی،علامہ امین شہیدی، پیرثاقب منور،پیرتوصیف ونبی،پیرغلام اُویس،عبدالستارجنید ایڈووکیٹ ویگرشامل تھے۔

پیرغلام رسول اُویسی نے اپنے خطاب میں کہاکہ دشمن نے غیرت مسلم کوللکاراہے اس لئے اب یہ سلسلہ رکنے والا نہیں،تحریک اُویسیہ پاکستان کے کارکنان قوم میں تحفظ حرم نبویۖ کاجذبہ اُجاگرکرنے کیلئے دن رات ایک کردیںتاکہ تحریک اُویسیہ پاکستان کا پیغام گھرگھر پہنچ جائے ۔حضرت سیدعرفان احمد شاہ اُویسی نے کہا کہ محبت رسول ۖ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔

گستاخان رسول ۖکوسبق سیکھاناہوگا ،شان رسول ۖ میں کسی بھی طرح کی گستاخی کرنے والے لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ،تحفظ حرم نبوی ۖ کانفرنس کامقصدروضہ رسولۖ پربم دھماکہ کرنے والوں کو یہ بتاناہے کہ ہم اپنے پاک اورمقدس مقامات کی حفاظت کیلئے ہرطرح کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں۔

دیگرمقررین نے اپنے خطاب میں تحفظ حرم نبوی ۖ کی خاطرتحریک اُویسیہ پاکستان کاہرمحازپرساتھ دینے کااعلان بھی کیا۔ مقررین نے مدینہ منورہ میں بم دھماکوں کی پُرزورمذمت اورجذبہ تحفظ حرم نبوی ۖکی اہمیت ،ادب واحترام اورمقام و مرتبے پرروشنی ڈالی۔

مقررین نے تحفظ حرم نبوی ۖ کانفرنس کے کامیاب انقعادپرتحریک اُویسیہ پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا کانفرنس میںبڑی تعدادمیں سیاسی وسماجی کارکنان نے شرکت کی۔

امتیازعلی شاکر
03134237099