دھرنا سیاست میں پی پی نے ن لیگ کا نہیں، آئین کا ساتھ دیا،رانا ثنا

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ دھرنا سیاست کے دوران پیپلز پارٹی نے ن لیگ یا حکومت کا نہیں، آئین کا ساتھ دیا تھا۔

آئندہ کوئی صورتِ حال پیدا ہوئی تو ن لیگ بھی آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ رانا ثناء اللہ کا دو ٹوک بیان میں کہنا تھا کہ دھرنا سیاست ملک کے خلاف سازش تھی اور اس سازش کے خلاف جو لوگ کھڑے ہوئے انہوں نے ن لیگ کا نہیں آئین کا ساتھ دیا ، اور اب بھی اگر کوئی ایسا وقت آیا تو ن لیگ بھی جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔