دھرنا سیاست سے توانائی کے میگا پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہوئے، محمد یعقوب ندیم

 Mohammad Yaqub Nadeem

Mohammad Yaqub Nadeem

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دھرنا سیاست سے توانائی کے میگا پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہوئے، حکومت نے معیاری ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کا کلچر متعارف کرایا ہے، دھرنوں اور احتجاجی سیاست نے ملکی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہئے، ہمیں اجتماعی کاوشوں سے تاریخ کا دھارا موڑنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175کے ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اپنی مقبولیت کھو چکی ہے، عوام ان کی دھرنا سیاست کو مسترد کر چکے ہیں، اب عوام نے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے والی جماعت مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کنٹینر کی سیاست پہلے بھی ناکام ہوئی آئندہ بھی ناکام ہو گی، ملک منفی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے مزید کہا کہ ایک طرف توانائی بحران اوردوسری طرف پسندوں کی کارستانیاں، ہمارے قائدین عوام کو در پیش مسائل سے پوری طرح آگاہ اوران پر قابو پانے کیلئے سر گرم ہیں۔