دھرنے روکنے کا اچھوتا منصوبہ، وزیر داخلہ کا ڈی چوک مسمار کرنے کا حکم

D Chowk

D Chowk

اسلام آباد (جیوڈیسک) ریڈ زون میں چار روز تک جاری رہنے والا دھرنا تو کب کا ختم ہو چکا لیکن اس کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ مظاہرین کے ریڈ زون میں پہنچنے کا ذمہ دار کون ہے، اس سوال کا جواب جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیر داخلہ نے ڈی چوک مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔ کمیٹی نے پہلے روز چیف کمشز اسلام آباد، قائم مقام آئی جی خالد خٹک، ڈپٹی کمشز اور ایس ایس پی ساجد کیانی سے انکوائری کی۔

اسپشل سیکرٹری داخلہ شعیب صدیقی کی سربراہی میں قائم تین رکنی کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کر کے سات روز میں رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔ دوسری جانب ڈی چوک میں دھرنے روکنے کا ہر حربہ ناکام ہوا تو وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ڈی چوک مسمار کرنے کا ہی حکم دے دیا۔

سی ڈی اے کو کہا گیا ہے کہ ڈی چوک دوبارہ اس انداز میں تعمیرکیا جائے کہ یہاں کوئی دھرنا دے ہی نہ سکے یعنی نہ رہے گا بانس، نہ بجے گی بانسری۔