صوبوں اور سیکورٹی اداروں میں انٹیلی جنس شیئرنگ مزید مربوط بنانے کا فیصلہ

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کی زیرصدارت بڑا اجلاس اور بڑے فیصلے۔ سول آرمڈ فورسز کے 29 نئے ونگز بنانے کا فیصلہ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے ٹاسک فورس کی قیادت مشیر قومی سلامتی لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کے سپرد۔ سول آرمڈ فورسز کے نئے ونگز بنانے کا مقصد سرحد پر انتظامی امور اور اندرونی سلامتی کو بہتر بنانا ہے۔

اجلاس میں دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے اور نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد ٹاسک فورس میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیکٹا، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز ، آئی جیز، داخلہ سیکرٹریز اور وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری شامل ہوں گے۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت وفاقی وزراء اور اعلی سول حکام نے شرکت کی۔