صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے گوشواروں کی تفصیلات جاری

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) غریب عوام کے چاروں وزرائے اعلیٰ کروڑ پتی ۔ پنجاب کے شہباز کا 52 کروڑ 55 لاکھ کے اثاثوں کے ساتھ پہلا نمبر ۔ سی ایم کے پی پرویز خٹک 27 کروڑ 53 لاکھ کی جائیداد کیساتھ دوسری۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری 11 کروڑ 15 لاکھ کے اثاثوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ۔ سندھ کے سائیں کا 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کے ساتھ چوتھا نمبر۔ شہباز شریف نے لندن میں 14 کروڑ روپے مالیت کے دو پلاٹ ظاہر کئے ہیں۔

ان کی دو بیگمات میں سے نصرت شہباز کی دولت 27 کروڑ 72 روپے لاکھ روپے۔ تہمینہ درانی کے نام 91 لاکھ 70 ہزار روپے کے اثاثے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرح اپوزیشن لیڈر محمود الرشید بھی کروڑ پتی نکلے۔

انہوں نے 21 کروڑ 55 لاکھ کے اثاثے ظاہر کئے ۔ چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس 65 کروڑ 15 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے ساڑھے 5 کروڑ کے اثاثے ہیں۔