صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے شاہ فیصل زون میں پودا لگا کر ضلع کورنگی میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے شاہ فیصل زون میں پودا لگا کر بلدیہ کورنگی کے تحت خصوصی شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے سرسبز ماحول کو عوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیا جائے تمام ضلعی بلدیاتی ادارے اپنے اضلاع میں خصوصی صفائی و ستھرائی مہم کے ساتھ سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا ئیں اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے کہاکہ نو منتخب بلدیاتی قیادت کو نیٹ کلین اینڈ گرین کراچی کا تحفہ دینگے اور انشا اللہ متحد ہوکر سندھ کے تمام شہروں اور دیہاتوں کو ترقی دیا جائیگاانہوں نے تمام ڈی ایم سیز کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی سرسبز ماحول کے قیام کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنا ئیں عوامی خدمات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ ہرگز نہ کیا جائے ۔

شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی اور صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی انتظامات کی انجام دہی کو بہتر بنا یا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے تحت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور تحفظ ماحولیات کے حوالے سے وزیر بلدیات کی ہدایت پر جاری خصوصی صفائی و بیوٹیفکشن مہم کے ساتھ سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے بلدیہ کورنگی کی جانب سے شجر کاری مہم کے آغاز پر اعلان کیا کہ عوامی تعاون کے ذریعے بلدیہ کورنگی کے تحت ضلع بھر پر 50 ہزار پودے اور درخت لگا ئے جائیںگے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ تحفظ ماحولیات کے حوالے سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے اور سرسبز ماحول کی آفادیت درختوں اور پودوں کی حفاظت کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے صوبائی وزیر بلدیاتی جام خان شورو کو بلدیہ کورنگی کے تحت بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری انتظامات سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ خصوصی صفائی و ستھرائی مہم کے ساتھ تجاوزات ،وال چاکنگ سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا نے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں ۔