صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے باڈی بلڈر عبدالمالک کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا

Sardar Muhammad Baksh Give Check

Sardar Muhammad Baksh Give Check

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے معروف باڈی بلڈر اور تین مرتبہ کے گولڈ میڈلسٹ عبدالمالک کو اپنے آفس میں ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔

واضح رہے کہ عبدالمالک تین مرتبہ پاکستان کے لئے جبکہ کراچی اور سندھ کے لئے لا تعداد میڈلز حاصل کر چکے ہیں اس سے قبل وہ امرکہ میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ کی75 کلو گرام کیٹیگری میں تین مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں۔

اس ماح کے آکر میں میں لاس ویگا میں ہونے والی باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے کے لئے عبدالمالک17 اکتوبر کو امریکہ روانہ ہونگے اور ان کی درخواست پر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے انہیں اخراجات کے لئے ایک لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ہے۔

دریں اثناء سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں سپک ٹاکرہ چیمپیئن شپ کے فائنل کے اخراجات کے لئے ایسو سی ایشن کے سیکریٹری کی درخواست پر انہیں بھی37800 روپے کا چیک دیا گیا۔

صوبائی وزیر کھیل نے باڈی بلڈر عبدالماک کو تلقین کی کہ وہ مکمل فٹنس اور سو فیصد کارکردگی کے ساتھ ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن لاس ویگاس امریکہ میں حصہ لیں اور ایک بار پھر پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی کا کہنا تھا کہ جب عبدالمالک گولڈ میڈل کے ساتھ واپس آئیں گے تو ہم ان کا ناقابل فراموش استقبال کریں گے۔

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708