پروونشل مانیٹرنگ آفیسر ریسکیو 1122 کا ریسکیو اسٹیشن جہلم کا دورہ

Rescue 1122

Rescue 1122

پنڈدادنخان (سلیمان شہباز +عدنان یونس سے) پروونشل مانیٹرنگ آفیسرریسکیو 1122 کا ریسکیو اسٹیشن جہلم کا دورہ پروونشل مانیٹرنگ آفیسر میاں رفعت ضیاء نے ریسکیو اسٹیشن جہلم کا دورہ کیا ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد مرسلین اوراسٹیشن کوآرڈینٹر محمد آصف شہزاد نے ان کا استقبال کیا۔

اس دوران انہوں نے پیشنٹ ریفرل سسٹم کے حوالے سے جہلم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس کے علاوہ انہوں نے کنٹرول روم اور ایمرجنسی وہیکلز کی ورکنگ کوبھی چیک کیا۔پروونشل مانیٹرنگ آفیسر میاں رفعت ضیاء نے ریسکیواسٹیشن جہلم کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سٹاف کو پوری دل جمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کی تاکید کی۔

Cell No: 0345:5690640 : 0333:1533969
تا ر یخ: 14 :02:17