نئے خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں بچے زمین پر بیٹھ کر پڑھتے ہیں : پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف سوات کےعوام کے لئے ترقیاتی منصوبے لے کر گئے عمران خان ان منصوبوں پر تنقید کے لئے وہاں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تین برسوں سے ایک ہی تقریر کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان کا دامن صاف ہوتا تو سینہ تان کر خود کو احتساب کے لئے پیش کرتے۔