پی ایس ایکس: انڈیکس 729 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 603 پوائنٹس پر بند

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) پانامہ فیصلے کی گھڑی آںے سے قبل جب شیئرز بازار میں خدشات کی گھنٹیاں بجنے لگیں تو شش و پنج کے شکار سٹاک مارکیٹ کے انویسٹرز نے مال بیچنا شروع کر دیا اور انڈیکس ایک وقت پر 800 پوائنٹس بھی گنوا بیٹھا۔

تاہم شیئرز کی قیمتیں پرکشش ہونے اور معیشت میں طویل مدتی بنیادوں پر بہتری کے آثار دیکھنے والے انویسٹرز نے پانامہ کے آنے والے فیصلے سے منسلک تمام خدشات کو رد کرتے ہوئے شیئرز خریدنا شروع کر دیئے اور انڈیکس 729 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 47 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوا۔