پی ایس ایل ڈرافٹنگ، مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان برقرار

 Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں سجے پی ایس ایل ڈرافٹنگ میلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے چیمپئنز کی طرح انٹری ڈالی۔ چیمپئنز ٹیم نے فاتح کپتان مصباح الحق کو برقرار رکھا۔

پلاٹینم کیٹگری میں شین واٹسن کو لیا گیا۔ سٹار آل راؤنڈر اندرے رسل بھی سب سے مہنگی کیٹگری کا حصہ بنے۔

ڈائمنڈ کیٹگری کی پہلی پِک میں جارحانہ انداز کے بلے باز شرجیل خان کو رکھا گیا۔

پی ایس ایل کی دیگر چاروں فرنچائز ٹیمیں تبدیلی کے ساتھ ڈرافٹنگ کا حصہ بنی ہیں۔