پی ایس ایل فائنل، بلاول اور بختاور بھی دبئی اسٹیڈیم میں

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

دبئی (جیوڈیسک) چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اپنی بہن بختاوربھٹو زرداری کے ساتھ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے دبئی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔

بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کی خصوصی دعوت پر دبئی پہنچے،بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کا استقبال اماراتی وزیر شیخ نہیان مبارک نے کیا،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ حیرت انگیز طور پر کامیاب ہوئی،اس سے پاکستان کا بہتر امیج دنیا میں جائے گا ۔