پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانا جراتمندانہ فیصلہ ہے: قیصر امین بٹ

Haji Qaiser Amin Butt Meet Shahbaz Sharif

Haji Qaiser Amin Butt Meet Shahbaz Sharif

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانا حکومت کا دلیرانہ اور جراتمندانہ فیصلہ ہے جس پر عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔

انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی لاہور آمد سے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے ، راوی روڈ آفس میں لیگی کارکنوں سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھاکہ مٹھی بھر ملک دشمن عناصر عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے اور نہ پاکستان کے مثبت امیج کو متاثر کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی محب وطن حکمت عملی کی وجہ پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد سے ملک دشمنوں کے چہرے بے نقاب ہوجائیں گے۔

میڈیا سیکرٹری