پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو گا یا نہیں اہم اجلاس آج دبئی میں ہو گا

PSL

PSL

دبئی (جیوڈیسک) پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں ہو گا یا نہیں، لیگ منتظمین آج دبئی میں سر جوڑیں گے۔

اجلاس میں ٹیم مالکان سے بھی مشاورت ہو گی۔ پی ایس ایل انتظامیہ لیگ کا آخری معرکہ لاہور میں کروانے کیلئے پرعزم ہے۔

فرنچائز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹرز کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار پر پلیئرز کی دوبارہ ڈرافٹنگ ہو گی۔

فائنل لاہور میں ہونے کی صورت میں کھلاڑیوں کو سربراہان مملکت کے برابر سیکورٹی دینے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔