پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کی کوشش کر رہے ہیں: نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل سٹیڈیم کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا افتتاح کے موقع پر کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ پی سی بی کی پراپرٹی ہے۔

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ فائنل میچ کے لئے پنجاب حکومت سے سیکیورٹی کی بات ہو گئی ہے۔

اس موقع پر چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ ویمنز کرکٹ کا زوال شروع ہو گیا ہے۔ اگلے ہفتے اکھاڑ پچھاڑ کے لئے اہم ملاقاتیں ہونگی۔ ہم کھلی کتاب ہیں، نیب سے جو پوچھا بتا دیا۔

حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر ربن لٹل ماسٹر مرحوم کے بیٹے شعیب محمد نے کاٹا۔