پی ایس ایل فائنل کے انعقاد نے پاکستان کا امیج بلند کیا ہے : قیصر امین بٹ

PSL Final

PSL Final

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری نے پی ایس ایل فائنل کے پرامن انعقاد پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،چیف آف آرمی سٹاف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سمیت تمام سیکورٹی اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پی ایس ایل فائنل کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا پر واضع ہوگیا ہے۔

کرکٹ کی واپسی سے ثابت ہوگیا ہے کہ دہشت گرد ہار چکے ہیں اور پاکستانی عوام جیت گئی ہے ۔راوی روڈ آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ایونٹ کے انعقاد پوری قوم کے چہرے پر خوشیاں امڈ آئی ہیں اور پوری قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں جو ایک قابل ستائش اقدام ہے۔

حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ میں پاکستانیوں کے حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ملک سے جلد از جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور ہر طرف خوشیوں کا دور دورہ ہو، اس موقع پر مہد قیصر بٹ، ملک فیصل ، حبیب میاں ، شاہد بیگ ، مستحسن رضا ، جیدی بٹ ، حاجی چن اور مرزارضوان بھی موجود تھے۔

میڈیا سیکرٹری