پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

 PSL Cricket

PSL Cricket

دبئی (جیوڈیسک) پی ایس کرکٹ لیگ متحدہ عرب امارات میں پر جوش و جذبے سے جاری ہے ۔آج آخری لیگ میچ میں یونایئٹڈٹیم نے قلندرز ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آج کے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم نے ٹاس جیت لاہور ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔لاہور قلندرز کا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 150 رنز اسکور کیے۔

ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف6 رنز کے اسکور پر 3کھلاڑی پویلینلوٹ چکے تھے ۔اس مشکل وقت میں سہیب مقصودنے57 اور عمر اکمل نے 72رنزاسکور کرکےٹیم کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھالاتھا،تاہم اسلام آباد یونایئٹڈ کے بولرز کی جانب سے محمد عرفان نے 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

151رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونایئٹڈ کی نے مقررہ ہدف 19اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا ، ٹیم کی جانب سے بریڈ ہیڈن 54 رنز اور کپتان مسباح الحق38رنز کے ساتھ نمایاں رہے، قلندرز بولرز کی جانب سے ضیا الحق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آج کے اس آخری لیگ میچ کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے ۔ اب 19فروری سے فائنلز کے لیے کوالیفائنگ رائونڈ شروع ہونگے اور پہلا میچ پشاور ظالمی اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔