پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آج لاہور قلندرز سے ٹکرائی گی

Islamabad United and Lahore Qalandar

Islamabad United and Lahore Qalandar

شارجہ (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں اعصاب شکن مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندر سے ٹکرائے گی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کی قیادت ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور لاہور قلندرز کی ون ڈے کپتان اظہر علی کریں گے۔ تین تین میچز کے بعد دونوں ٹیموں کے دو دو پوائنٹس ہیں۔

میچ پاکستان وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔ اہم میچ کیلئے لاہور قلندرز کے اوپنر کرس گیل کی واپسی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب مصباح الیون کی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ نے اپنے آخری میچ میں کراچی کنگز کو دو رنز سے شکست دی تھی۔