پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائی گی

Quetta Gladiators and Islamabad United

Quetta Gladiators and Islamabad United

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے رنگا رنگ ایونٹ میں ہر گزرتے دن کیساتھ سنسنی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ شام ساڑھے چار بجے کراچی کِنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گا۔ کراچی تین میں سو دو میچ ہار چکا ہے جبکہ پشاور کو تین میں سے ایک میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کے دسویں مقابلے میں جاندار کھیل کی توقع ہے۔ دوسرے میچ میں ایونٹ کی کامیاب ترین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کیساتھ ہو گا۔

کوئٹہ پچھلے میچ کی شکست کو بھلا کر کم بیک کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ اسلام آباد کی نظریں بھی پوائنٹس میں ترقی پر مرکوز ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کیمطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔