پی ایس ایل: دوسرے پلے آف میں کراچی کنگز کی مصباح الیون کو 44 رنز سے شکست

Karachi Kings

Karachi Kings

شارجہ (جیوڈیسک) پی ایس ایل کے دوسرا پلے آف میں 127رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی۔ کراچی کنگز کے خلاف دفاعی چیمپئن کے 9 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 82 رنز پر ڈھیر ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ فاتح ٹیم کے محمد عامر، عماد وسیم اور لیگ سپنر اسامہ میر نے تین تین شکار کئے۔ اس سے پہلے کراچی کنگز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 126 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ بابر اعظم نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

شعیب ملک بھی 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس نے 4 اووروں میں 25 رنز دے کر 4 وکٹیں اڑائیں۔ کراچی کنگز کا آخری پلے آف میں 3 مارچ کو پشاور زلمی سے مقابلہ ہو گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم 5 مارچ کو لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے فائنل کھیلے گی۔