پی ایس ایل، کراچی کنگز کی ٹیم آج لاہور قلندرز سے ٹکرائی گی

Karachi Kings and Lahore Qalandar

Karachi Kings and Lahore Qalandar

شارجہ (جیوڈیسک) پی ایس ایل میں تمام ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے پہلے میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شارجہ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے اب تک چار چار میچز کھیل کر صرف ایک ایک فتح سمیٹی ہے۔

کراچی کنگز نے لاہور کے خلاف ہی جیت کا مزہ چکھا جبکہ اظہر الیون نے واحد کامیابی کوئٹہ گلیڈیٹر کے خلاف حاصل کی تھی۔ دوسری جانب لالہ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی۔ دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔