پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ہرا دیا

PSL Quetta Gladiators

PSL Quetta Gladiators

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے اٹھارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ کاسب سے بڑا اسکور بناتے ہوئے 202 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا، لاہور قلندرز کی جانب سے بنایا جانے والا 201 رنز کا مجموعہ پاکستان سپر لیگ میں کسی ٹیم کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو انہیں مہنگا پڑا، لاہور قلندرز کے اوپنر کرس گیل نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے 60 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

کپتان اظہر علی نے 7چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 61، کرس گیل نے 3 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 60 رنز اسکور کئے جبکہ عمراکمل 55 اور ڈیوائن براوو 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر اور گرانٹ ایلوٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔