پی ایس ایل کسی کے انڈر نہیں کھیلوں گا: یونس خان

Younis Khan

Younis Khan

کراچی (جیوڈیسک) ملک کے مایہ ناز بلے باز، یونس خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں کسی ٹیم کی کپتانی ملی تو ضرور قبول کروں گا، تاہم پی ایس ایل میں کسی کے ماتحت کھیلنا نہیں چاہتا۔

یونس خان نے مزید کہا کہ مصباح سمیت کسی سے ناراضگی نہیں، سپر لیگ میں تمام کھلاڑیوں کو کھلایا جانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وومن کرکٹر ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کی پیش کش قبول نہ کرنے کی ذاتی وجوہات ہیں۔ محمد عامر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عامر کو کھلانے یا نہ کھلانے پر کسی کو ناراض نہیں ہونا چاہئے۔