پی ایس او نے 12 لاکھ 35 ہزار ٹن فرنس آئل درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کر دیا

PSO

PSO

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل نے 4 ماہ میں 12 لاکھ 35 ہزار ٹن فرنس آئل درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کردیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی کم قیتموں اور سردیوں میں دریاوں میں پانی کی کم سطح کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ایس او نے جنوری سے اپریل کے درمیان 12 لاکھ 35 ہزار ٹن فرنس آئل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کے لئے پی ایس او نے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے ۔ فرنس آئل 21 کارگو جہازوں کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا جس میں ہر کارگو پر 65 ہزار ٹن فرنس آئل ہوگا۔

جنوری سے فروری کے درمیان 7 کارگو، مارچ میں 8 جبکہ اپریل میں 4 فرنس آئل کے کارگو درآمد کیے جائیں گے۔