پی ٹی اسٹیڈیم کی تعمیر پر کیماڑی یونین کے روح روان عظمت پٹھان کا ہمایوں خان کو مبارکباد

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کیماڑی یونین فٹ بال کلب کے روح رواں عظمت پٹھان نے مسلم لیگ(ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی ہمایوں خان کو خصوصی دلچسپی لیکرنوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر کرانے پر اپنے کلب کے تمام آفیشل ،کھلاڑیوں اور کیماڑی کے نوجوانوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ہمایوں خان نے کے۔

پی ٹی اسٹیڈیم کی تعمیر کا بیڑا اُٹھا کر اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے دل جیت لئے اسٹیڈیم کی تعمیر نہ صرف علاقے کے نوجوانوں بلکہ علاقہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

کیماڑی یونین فٹ بال کلب کے روح رواں عظمت پٹھان نے کہا کہ کے پی ٹی اسٹیڈیم کی تعمیر سے کھلاڑیوں کے ایک مثالی اسٹیڈیم میسر آسکے گا۔

Kemadi Football Club

Kemadi Football Club