پی ٹی سی ایل ٹنڈوآدم اپنے صارفین کو معیاری براڈ بینڈ سروس دینے میں ناکام

PTCL

PTCL

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) پی ٹی سی ایل ٹنڈوآدم اپنے صارفین کو معیاری براڈ بینڈ سروس دینے میں ناکام،آئے دن صارفین کو انٹرنیٹ کی لواسپیڈ اور بندش کا سامنا شکایات پر انتظامیہ کی سنی ان سنی، ہیلپ لائن ملانے پر کمپلین نمبر دے دیا جاتا ہے ، تفصیلات کے مطابق براڈ بینڈ کی دنیا میں بلند بانگ دعوے کرنے والی ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو معیاری براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی۔

ٹنڈوآدم کے مختلف علاقوں جوہر آباد ،جمن شاہ،احمدآباد ،کالی روڈ اور دیگر کئی علاقوں میںپی ٹی سی ایل براڈ بینڈ استعمال کرنے والے صارفین کو انٹرنیٹ سست اسپیڈ، ڈس کنکٹنگ،اور انٹرنیٹ کی بندش جیسے مسائل کا سامنا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ جب بھی پی ٹی سی ایل آفس میں شکایت کرتے ہیں تو وہاںموجود عملہ سنی ان سنی کردیتا ہے اور جب پی ٹی سی ایل کی طرف سے دئے گئے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کیا جاتا ہے تو صرف کمپلین نمبر دے کر 48گھنٹے ویٹ کر وایا جاتا ہے۔

جبکہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے کوئی ٹیکنیشن راڈ بینڈ کی شکایت دور کرنے کے لیے نہیں پہنچتا ،متاثرہ صارفین نے نیشنل پریس کلب کی ٹیم کو بتایا کہ جب پی ٹی سی ایل کے مقامی عملے سے اس بارے میں پوچھا جاتا ہے تووہ کہتے ہیں کہ ہمارے یہاں سے صحیح کر دیا گیا ہے جنکہ ایسا نہیں ہوتا، صارفین پی ٹی سی ایل نے بالا حکام سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے براڈبینڈ کو معیاری اور بہترین انٹرنیٹ سہولت مہیا کی جائے تاکہ براڈ بینڈ استعمال کرنے والے صارفین کو در پیش مشکلات سے نجات حاصل ہو سکے۔