پی ٹی آئی کے انور چیمہ نے بھی شیر کی حمایت کر دی، امیدوار دستبردار

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی کے سیکریٹری جنرل خواجہ طارق نذیر نے کہاکہ کراچی سے مسلم لیگ(ن) کے اُمیدواروں کی کامیابی شہر قائد کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرے گا ،بلدیاتی مقابلہ گلیوں اور محلوں کی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کا معرکہ ہے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے نیک اور صالح عوامی جذبے سے سرشار نمائندوں کا انتخاب کریں یونین کونسل نمبر14ضلع کورنگی کے نمائندوں کو صرف مسلم لیگ(ن) ہی نہیں بلکہ مختلف ہم خیال جماعتوں کے ساتھ برادریوں اور خصوصاً عوام کی حمایت حاصل ہے۔

قوی امید ہے کہ 5دسمبر کو حلقے کے عوام شیر کو کامیاب بنا کر اپنے مسائل کی تعبیر کرینگے ان خیالات کا اظہار خواجہ طارق نذیر نے ضلع کورنگی یونین کونسل نمبر14کے علاقے گلشن غزالی میں مسلم لیگ(ن) کے تحت انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود ،اُمیدوار برائے چیئر مین عبدالرحمن ،وائس چیئر مین کے اُمیدوار یاسر بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اپنے خطاب میں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہاکہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے ملک کی تعمیر و ترقی میںاس کا اہم کردار ہے اور انشا اللہ نواز شریف کے سپاہی کراچی کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلا کر شہر کراچی کو دنیا کا عظیم بے مثال اور خوشحال شہر بنا ئیں گے عصمت انور محسود نے حلقہ یونین کمیٹی نمبر14کی عوام سے کہاکہ وہ اپنے بنیادی علاقائی مسائل کے حل کے لئے5دسمبر2015ء کو شیر کے نشان پر مہر لگا ئیں اور عبدالرحمن ،یاسر بلوچ اور اُن کے پینل کو کامیاب کرائیں۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یونین کمیٹی 14سے اُمیدوار برائے چیئر مین عبدالرحمن اوروائس چیئر مین یاسر بلوچ نے عوام کو یقین دلا یا کہ کامیابی کے بعد ترجیح بنیاد پر حلقے میں پینے کے پانی اور سیوریج کے مسائل کو حل کیا جائیگا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء انور چیمہ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اُمیدواروں کی مکمل حمایت اور اپنے اُمیدواروں کو PML-Nکے حق میں دست بردار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حلقے کے عوام سے کہاکہ عبدالرحمن،یاسر بلوچ اور ان کا پینل نہایت با کردار لوگوں پر مشتمل اور عوامی جذبے ست سرشار ہے لہذا عوام 5دسمبر کو شیر پر مہر لگا کر انہیں کامیاب بنا ئیں تاکہ علاقائی ترقی اور بنیادی مسائل سے نجات حاصل ہو سکے۔