تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کا وزیراعظم سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ نے پاناما لیکس کے انکشافات اور حکمران خاندان کا نام شامل ہونے پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دیں ۔ دونوں جماعتوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم معاملہ ہے پارلیمنٹ اس پر بحث کرے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک التوا میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ اتنا سرمایہ کہاں سے آیا، وزیر اعظم کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیئے، معاملہ کو پارلیمنٹ میں بھرپور طریقہ سے اٹھائیں گے۔

تحریک انصاف کی طرف سے رکن اسمبلی شیریں مزاری نے عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین سمیت دیگر کے دستخطوں سے تحریک التوا جمع کرائی، تحریک میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ سمیت دیگر افراد کے نام آئے ہیں، اس لیے ایوان کی کارروائی معطل کر کے پاناما لیکس پر بحث کروائی جائے۔