تحریک انصاف آج بھمبر آزاد کشمیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

PTI

PTI

بھمبر (جیوڈیسک) مظفرآباد کے بعد تحریک انصاف بھمبر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ انتخابی جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اسپورٹس اسٹیڈیم میں شامیانے اور کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ آج عمران خان اپنی ٹیم کے ہمراہ بھمبر پہنچیں گے اور کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔

تحریک انصاف کا جلسہ دن تین بجے شروع ہو گا۔ تحریک انصاف کے جلسے کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔