تحریک انصاف نے بل سے زائد وصولی پر ڈی جے بٹ کو نوٹس بھجوا دیا

 DJ Butt

DJ Butt

لاہور (جیوڈیسک) دھرنے کے دوران ساؤنڈ سسٹم کی فراہمی کے بقایا جات پر سامنے آنے والا تنازع مزید الجھ گیا ہے۔

ڈی جے بٹ کی جانب سے کروڑوں کے بقایا جات کے دعوے کے بعد تحریک انصاف کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔

علیم خان کہتے ہیں ڈی جے بٹ کو چھ کروڑ روپے ادا کئے جا چکے ہیں جو اصل بل سے ڈیڑھ کروڑ زیادہ ہیں۔

یہ رقم واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بل سے زائد وصولی پر ڈی جے بٹ کو نوٹس بھی بھجوا دیا گیا ہے۔