تحریک انصاف کا سرحدی دیہات شمشاہ میں پہلا سیاسی اجتماع

Political Gathering

Political Gathering

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی، تحریک انصاف کا سرحدی دیہات شمشاہ میں پہلا سیاسی اجتماع۔ درجنوں افراد کا خاندانوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان۔ علاقے کو پانی سمیت تعلیم و صحت کی فراہمی کا مطالبہ۔ قبائل کی مرضی سے متصاد فاٹا اصلاحات نا قابل قبول ہونگے۔

ان خیالا ت کا اظہار تحریک انصاف مہمند ایجنسی کے صدر ساجد خان مہمند ، جنرل سیکرٹری رحیم شاہ مہمند ، فاٹا یوتھ ونگ صدر نوید مہمند، پی ٹی آئی مہمند رہنماء کمین اللہ مہمند اور دیگر نے بائیزئی سب ڈویشن کے سرحدی دیہات شمشاہ میں تحریک انصاف کی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں شمشاہ بابازئی ، میروخیل اور باراخیل کے کثیر تعداد میں مشران و کشران نے جنت گل، فضل اللہ اور سرتاج کی سربراہی میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف مہمند ایجنسی کا مطالبہ ہے کہ حکومت سرحدی دیہات کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی ضروریات پانی ، بجلی اور بالخصوص تعلیم و صحت کے منصوبے ہنگامی بنیادوں پر شروع کی جائے کیونکہ قدرتی حسن سے مالا مال بائیزئی کے سرحدی دیہات کو روڈ اور دیگر سہولیات دی گئی تو یہ علاقہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات میں قبائل کی مرضی کے خلاف فیصلہ ہوا تو پی ٹی آئی مہمند بھر پور مخالفت کریگی۔ تقریب کے شرکاء نے تحریک انصاف مہمند ایجنسی کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہوئے پارٹی منشور سے مکمل اتفاق کا اعلان کیا۔