تحریک انصاف چنیوٹ کے اعلی سطحی وفد کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات

PTI

PTI

چنیوٹ (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے صدر میاں شوکت علی تھہیم کی قیادت میں تحریک انصاف چنیوٹ کے اعلٰی سطحی وفد کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

وفد میں سابقہ ایم این اے سید عنائت علی شاہ،سردارزادہ محمدقائم رضاسید،حسن علی قاضی،سید محمدافضل شاہ،عمران عاربی موجود تھے۔چنیوٹ کے وفد کے ساتھ سیاسی صورتِ حال تنظیمی امور پر عمران خان سے تفصیلی گفتگو ہو ئی ضلع چنیوٹ کے مسائل کے حوالے سے چیئر مین عمران خان کو وفد کی مکمل بریفنگ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ضلعی صدر کو مکمل اختیار دے دیا گیا۔

وفد نے جناب عمران خا ن صاحب کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے اپنی رمضان شوگر مل کے سیوریج سکیم کے سرکاری خزانہ سے تقریباََ28کروڑکی خطیر رقم خرچ کردی ہے جب کہ رمضان شوگر ملز کے ملحقہ دیہات جن میں ہر سہ بلہ ،موضع لودیا،موضع ساہمل اورملحقہ آبادیا ں دریا کے کٹائو کی وجہ سے نست و نا بود ہو رہی ہیں اور لوگ نقل مکانی کرنے لگے ہیں

حکومت پنجاب نے ان دیہات کو بچانے کے لیے فوری طور پر بند بنوائے تاکہ غریب عوام کو نقصان سے بچایا جا سکے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو رقم رمضان شوگر مل پر خرچ کی جا رہی ہے اس رقم کو ان دیہات پر استعمال کیا جائے۔

اگر حکومت نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات نہ کئے تو تحریک انصاف ضلعی صدر میا ں شوکت علی تھہیم کی قیادت میں رمضان شو گر مل کے سامنے بھوک ہڑ تا لی کیمپ لگائے گی۔