پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ ہارون بھٹی

PTI

PTI

کھاریاں : پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہر فورم پر عوامی حقوق کی آواز بلند کر رہی ہے ملک کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندر بھی جمہوریت کو نافذ کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

چیئرمین عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر کے موروثی سیاسی نظام کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے ان خیالات کا اظہار اقلیتی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں ہارون بھٹی نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کارکن انٹرا پارٹی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں اور انہیں ہر سطح پر کامیاب بنائیں۔