تحریک انصاف کا عید کے فوری بعد سیاسی میدان لگانے کا فیصلہ

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کو بلا تعطل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ عید کی چھٹیوں کے فوری بعد عمران خان دوبارہ سڑکوں پر ہوں گے اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔

عمران خان نے سولہ ستمبر کو چیچہ وطنی میں جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ عمران خان چیچہ وطنی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے جلسے سے خطاب کریں گے۔

چیچہ وطنی میں قومی اسمبلی کی نشست تحریک انصاف کے رہنماء رائے حسن نوازکی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

جلسے سے شاہ محمود قریشی، چودھری سرور اور دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ہڑپہ سے چیچہ وطنی شہر تک ریلی بھی نکالی جائے گی۔