پی ٹی آئی یو سی ملکہ میں کسان کونسلر راجہ ریئس کے بھائی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیہ اجتماع

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان) پی ٹی آئی یو سی ملکہ میں کسان کونسلر راجہ ریئس کے بھائی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیہ اجتماع۔علاقہ بھر کے معززین سمیت پی ٹی آئی کے ضلعی قیادت کی بھر پور شرکت ،تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی یو سی ملکہ میں کسان کونسلر راجہ ریئس کے بھائی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیہ اجتماع ہوا۔

دعائیہ اجتماع جامع مسجد بدھو چک میں ہوا ،علماء اکرام نے فلسلفہ موت و حیات اورانسان کا دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔

علاقہ بھر کے معززین سمیت پی ٹی آئی کے ضلعی قیادت نے بھر پور شرکت کی۔دعا ئیہ اجتماع میں پی ٹی آئی کے راجہ شاہد ۔چیئرمین یو سی ملکہ ملک محمد اقبال اعوان ۔سابق ناظم یو سی ملکہ راجہ عابد حسین آف ملاگر ۔چوہدری زاہد یونان ۔صحافی راجہ ابرار حسین ۔صحافی زاہد مصطفی اعوان ،صحافی محسن ضیاء اعوان ۔راجہ ابو سفیان ۔راجہ طارق۔کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔