چودھری طاہر اقبال کی جانب سے کارکنان کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

France Eid Milan Party

France Eid Milan Party

فرانس (زاہد مصطفی اعوان) تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما چودھری طاہر اقبال کی جانب سے کارکنان کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام شرکا نے متفقہ طور پر فرانس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے حکومت فرانس و فرانس کے شہریوں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شرکا محفل نے ہندوستانی حکومت کی جانب سے نہتے و مظلوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو ہر فارم پر اٹھانے کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان کی معروف سماجی و فلاحی شخصیت و باباۓ انسانیت عبدل ستار ایدھی کی وفات پر ان کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔