پی ٹی آئی فرانس اور سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

Iftar Dinner Paris

Iftar Dinner Paris

فرانس (اشفاق احمد چودھری) پیرس کی ہر دلعزیز کاروباری و سیاسی شخصیت پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرزا آصف جرال. طارق ندیم آرائیں صاحب اور چودھری اویس کامران کی طرف سے پی ٹی آئی فرانس اور پیرس میں دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کو گرینڈ افطار ڈنر دیا گیا۔

پیرس کی ہر دلعزیز سیاسی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑ کر حصہ لینے والے مرزا آصف جرال . طارق ندیم آرائیں صا حب اور چودھری اویس کامران جو کے اپنے دھیمے مزاج اور خوش گفتاری کی وجہ سے پیرس کی پاکستانی کمیونٹی کو اپنا گرویدہ کر لیتے ہیں۔

انہوں نے روایت برقرار رکھتے ہوے اس بار بھی رمضان کے موقع پر پی ٹی آئی فرانس اور پیرس میں دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کو گرینڈ افطار ڈنر دیا .اندازے کے مطابق یہ فرانس کا سب سے بڑا افطار ڈنر تھا ڈنر میں پاکستانی حلقہ احباب کے ساتھ ساتھ عربی ترکش اور فرنچ دوست احباب .و دیگر نے شرکت کی۔

میڈیا کے عمیر بیگ . علی اشفاق اور یاسر الیاس نے کوریج کی. پروگرام میں وطن عزیز کے لیے خصوصی دعا کی گئی اس کے بعد روزہ افطار کیا گیا۔

آخر میں تمام مہمانوں نے کہا کے طارق ندیم آرائیں صا حب کے بہت مشکور ہیں جو کے دیار غیر میں پاکستانی حلقہ احباب کو مل بیٹھنے کا موقع میسر کرتے رهتے ہیں .پروگرام کے اختتام پرطارق ندیم آرائیں صا حب.مرزا آصف جرال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔