تحریک انصاف فرانس کے سیکرٹری جنرل رانا عمران عارف کی جانب سے جنرل میٹنگ کا انقعاد

فرانس : تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف کی جانب سے جنرل میٹنگ کا انقعاد کیا گیا اس موقع پر کثیر تعداد میں نوجوانوں نے تحریک انصاف فرانس میں شمولیت اختیار کی میٹنگ کی میزبانی چودھری منور جٹ اور ملک سعید اعوان نے کی، اس موقع پر رانا عمران عارف نے دو ہفتے پہلے ہونے والی میٹنگ کے دوران کئے گئے تمام فیصلوں کو رد کرتے ھوئے کہا کہ تحریک انصاف فرانس کو جمہوری انداز سے چلائے گے اور آمرانہ طرز عمل کی یہاں کوئی گنجائش نہیں ،انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف فرانس کے بانی و سینئر ممبران کی خدمات کو سراہتے ہیں اور جن لوگوں نے پارٹی کے لیے جانی و مالی قربانیاں دی ہیں وہ ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے اور یہ کہ تحریک انصاف فرانس کی اگزیکٹو باڈی نہ صرف فعال ہے بلکہ کوئی بھی نئی کمیٹی یا باڈی کا کوئی وجود نہیں۔

اس موقع پر دیگر سینئر رہنماؤں چودھری سہیل بھدر،زاہد ہاشمی ،اشفاق چودھری،شیخ نعمت اللہ،رانا امجد ربانی،حاجی ابرار لہری،گلزار لنگڑیال،سید ظریف شاہ،سید احمد علی شاہ،سمیت دیگر مقررین نے تحریک انصاف فرانس میں نئے شامل ہونے نوجوانوں کو خوش آمدید کہا
سینئر رہنما میاں ذولفقار جتالہ نے اپنے خطاب میں ممبران سے صبر و تحمل اور اتحاد و اتفاق سے چلنے کی ضرورت پر زور دیا۔

،اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں سید ظریف شاہ،چودھری اعجاز جٹ،عاکف غنی،ملک سعید اعوان،چودھری ستار،عاطف مجاہد ،فضل مغل و دیگر نے صدر کی جانب سے دیے گئے تمام عھدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان بھی کیا۔

نئے شامل ہونے والوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ محسن گوندل، ابرار ریاض، بابر بشیر، محمد بلال،احمد شہزاد،ناصر شہزاد،چودھری ذیشان،ذولفقار علی،اسلام شاہ،سید شانی شاہ،شبیر احمد جٹ،شوکت علی جٹ،فیصل شہزاد، وقاص وڑائچ،مختار احمد،امتیاز علی خان،عبدل رشید چیمہ شامل ہیں۔

PTI,France Meeting

PTI,France Meeting