تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اپریل میں ہوں گے

PTI, Intra Party Elections

PTI, Intra Party Elections

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات اپریل میں منعقد ہوں گے۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات ماضی کے مقابلے میں طریقہ کار تبدیل، پارٹی کارکنان ہر سطح پر ووٹ ڈال سکیں گے۔

موبائل فون کے ذریعے پارٹی کی رکنیت سازی مہم جاری ۔ دو ہزار تیرہ کے متنازعہ انٹرا پارٹی الیکشنز کے بعد تحریک نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار امیدوار الیکٹورل کالج کے ذریعے نہیں براہ راست ووٹوں سے منتخب ہوں گے۔

الیکشن کے روز ووٹرز اپنا ووٹ موبائل فون کے ذریعے کاسٹ کریں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد انتخابی عذر داریوں کو نمٹانے کے لئے الیکشن ٹربیونلز بھی قائم کئے جائیں گے۔

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا طریقہ کار جدید اور بہتر ہو گیا ہے تاہم اس کے باوجود الیکشنز کے بعد اعتراضات کے خدشات موجود ہیں۔