تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

PTI, Jamaat e Islami

PTI, Jamaat e Islami

کراچی (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے اتحادیوں کی راہیں جدا ہو گئیں، این اے 246 پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پیدا ہونے والے اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی نشست 196 ملتان کے ضمنی الیکشن میں(ن) لیگ کی حمایت کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہناتھاکہ جماعت اسلامی نے ہماری پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے۔ اس صورت حال پرتبصرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنمااوراین اے 2 سے ممبرقومی اسمبلی انجینئر حامدالحق خلیل کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں جماعت اسلامی اورہماری مشترکہ حکومت کل کے بجائے آج ختم ہوجائے، ایسی حکومتیں محتاج رہتی ہیں۔

انھوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں اصل وزارتیں جماعت اسلامی کے پاس ہیں، پختونخوا میں سب سے زیادہ ہیلتھ کا مسئلہ ہے جسے ہم حل نہیں کر سکتے کیونکہ ہیلتھ، بلدیات، اوقاف، خزانہ سیمت سینئر وزیر جماعت کے ہیں اگرمجھ سے کہاجائے کہ غیرجانبدار تجزیہ کروں تومیں کہوں گا کہ آج ہی پختونخوا حکومت کوختم ہو جانا چاہیے۔