پی ٹی آئی کا انصاف کارواں رکنیت سازی کے لیے سانگھڑ پہنچ گیا

PTI

PTI

کراچی : پی ٹی آئی کا انصاف کارواں رکنیت سازی کے لیے سانگھڑ پہنچ گیا،سانگھڑ پیرو وزیر چوک پر پی ٹی آئی کی جانب سے عوامی طاقت کا مظاہرہ لوگوں کی بڑی تعداد نے ممبر سازی کیمپوں پر جاکر پی ٹی آئی کی رکنیت سازی حاصل کیں۔

جبکہ کاروان انصاف کے جھول پہنچنے پر شاندار استقبال لوگوں نے راستے میں پھول نچھاور کیئے ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھاکہ سانگھڑ کی تباہ حالی کے ذمہ دار سندھ کے حکمران ہیں ،سانگھڑ قدرتی وسائل سے مالا مال ضلع ہے جس پر حکمرانوں نے نظرے لگارکھی ہیں۔

مگر اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کے پاس دینے کو کچھ نہیں ہے سانگھڑ میں بھی پورے تھر کی طرح ایک جیسی صورتحال ہے عوام حکمرانوںکو جھولیاں اٹھااٹھا کر بدعائیں دیں رہے ہیں ،ہر طرف سڑکیں اورگلی محلے کھنڈرات کا سماں پیش کررہی ہیں ہم اپنے قائدعمران خان کی قیادت میں سندھ کو ترقی کی دوڑ تمام صوبوں سے آگے لے آئینگے اور سانگھڑ سمیت پورے سندھ کی تباہ حالی کو خوشحالی میں بدل دینگے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث بڑے بڑے مگرمچھ اس وقت سخت مشکل میں گرفتار ہیں جو کہ ایک دوسرے کو بچانے کے لیے اداروں سے بھی ٹکرانے کو تیارنظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں ان سب کی ایک پالیسی ہے کہ عوام پر لگانے کی بجائے عوام سے ہی کمایا جائے ۔انہوں نے سانگھڑ میں زبردست استقبالیہ دینے پر مشتاق جونیجو، وقاص آرائیں ، دلشاداور رفیق چاکرانی اورابراہیم کیریو کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر پیپلزپارٹی والے مظالم کرنے سے باز رہیں پی ٹی آئی کے ورکروں پر مقدمات کرانے کا مقصد انہیں اس بات سے ڈرانا ہے کہ وہ عمران خان کا نام لینا چھوڑ دیں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کی عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے لوگوں سے نجات حاصل کرلیں جنھوں نے ان کے بہتر مستقبل پر بند باندھ رکھیں ہیں۔