تحریک انصاف ضلع کورنگی کے تحت گرین ٹائون میں دعوت حلیم کا اہتمام

PTI  Korangi District

PTI Korangi District

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع کورنگی یوسی 12 کے زیر اہتمام گرین ٹائون شاہ فیصل کالونی میں دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے رہنمائوں ،بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز کے اُمیدواروں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جن میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی حفیظ الدین ،عزیز اللہ آفریدی ،عابد جیلانی ،چوہدری منشاء گجر ،حسنات وڑائچ ،اسرار عباسی ،آفتاب جہانگیر ،افتخار فاروقی ،ارم بٹ ،خالد عمران ،نعیم شیخ ،عمر خطاب تنولی ،سہیل چانڈیو،عمران عابدی ،عبدالماجد ،سید معصوم شاہ ،حمید مغل سردار سعید خان ،کاشف بٹ ،سردار ظفر ،قادری بھائی ،اور دیگر شامل تھے۔سیاسی و سماجی رہنمائوںاور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی وجہ سے دعوت حلیم انتخابی جلسے میں تبدیل ہوگئی اس موقع پر تحریک انصاف ضلع کورنگی کے آرگنائزر عابد جیلانی نے تمام بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والوں سے رہنمائوں اور عوام سے تعارف کرایا اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ تحریک انصاف ضلع کورنگی میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔